میں ہو ں اور میرے ساتھ بھی میں ہی ہوں، مسٹر بین کے اس پیغام نے کیسے اس نوجوان کی زندگی بدل ڈالی

(قدرت روزنامہ)مسٹر بین نامی کردار ایک ایسا کردار ہے جس کو دنیا کے تمام
ہی لوگ اپنے منفرد انداز کے سبب جانتے ہیں . یہ کردار ون مین شو کے خیال کے تحت تخلیق کیا گیا تھا جس میں ایک فرد ہی اپنی حرکات اور انداز سے دیکھنے والے کو مسکرانے پر مجبور کر دیتا ہے- اس کردار کی مقبولیت کی انتہا یہ ہے کہ اس کردار کو بچوں کے لیے نہ صرف کارٹون کی صورت میں پیش کیا گیا بلکہ بالغ افراد کے لیے اس پر مووی بھی بنائی گئی لیکن یہ کردار کسی فرد کی زندگی کو تبدیل کر دے ایسے واقعے کم ہی دیکھے گئے ہیں- ایسے ہی ایک نوجوان نے اپنی کہانی ہیومن آف بمبئی کے فیس بک پیچ پر شئیر کی جس کا تعلق بھارت کے شہر بمبئی سے ہے- یہ نوجوان شروع ہی سے بہت شرمیلا تھا اس کے اندر دوسروں کے سامنے بات کرنے اور ان کے ساتھ گھلنے ملنے کی صلاحیت بہت کم تھی .

خوداعتمادی میں کمی کے سبب وہ ہمیشہ اپنے خول ہی میں بند رہتا تھا جس کو لے کر اس کے والدین بھی پریشان رہتے تھے- اکثر بچپن ہی سے وہ لوگوں سے دور ہو کر مسٹر بین کے پروگرام کو ٹی وی پر دیکھتا رہتا تھا یہاں تک کہ اس کے دوستوں اور گھر والوں نے یہ بھی کہنا شروع کر دیا کہ وہ ہر طرح سے مسٹر بین جیسا لگتا ہے اور اس مماثلت کے سبب لوگ اس کو جونئير مسٹر بین بھی کہنے لگے- اسی دوران ایک دفعہ جب اس کے اسکول میں فینسی ڈریس شو کا مقابلہ ہوا تو اس نے فیصلہ کیا کہ وہ اس شو میں مسٹر بین کے طور پر شرکت کرے گا- اس لیے اس نے ان کی طرح ایک چھوٹا بھالو بھی خرید لیا ان کا یہ کہنا تھا کہ جب وہ مسٹر بین کے حلیے میں اسٹیج پر گئے تو سب کے چہروں پر مسکراہٹ آگئی اور ہر کوئی ان کو دیکھ کر تالیاں بجانے لگا جس سےان کے اعتماد میں بہت اضافہ ہوا- اور اس دن فینسی ڈریس شو کا پہلا انعام ان کو ملا جس نے ان کو یہ حوصلہ دلایا کہ انسان اکیلے بھی مسٹر بین کی طرح نہ صرف خوش رہ سکتا ہے بلکہ اپنی کمپنی کو انجوائے بھی کر سکتا ہے- اس وجہ سے انہوں نے فیصلہ کیا کہ اب وہ پورے اعتماد کے ساتھ اپنے آپ کے ساتھ خوش اور پر اعتماد رہیں گے- شادی بیاہ کی تقریبات اور مختلف جگہوں پر ان کو مسٹر بین کے طور پر لوگ خصوصی توجہ سے نوازتے تھے جس نے ان کے حوصلے کو بڑھایا اور انہوں نے یو ٹیوب چینل شروع کرنے کا فیصلہ کیا- اس چینل میں وہ مختلف قسم کی ویڈیوز بناتے ہیں جس میں مسٹر بین کے طور پر اداکاری کرتے ہیں ان کے اس چینل کو کافی مقبولیت حاصل ہو رہی ہے- اس طرح سے مسٹر بین کے پیغام میں ہوں میرے ساتھ بھی میں ہی ہوں نے اس لڑکے کی زندگی بدل ڈالی-

. .

متعلقہ خبریں