خصوصی میڈیکل ٹیم کا اڈیالہ جیل کا دورہ، عمران خان اور بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا جیل کے اندر طبی معائنہ کیا گیا ہے، ڈاکٹر عارف خان کی سربراہی میں جانے والی خصوصی میڈیکل ٹیم نے جیل ہسپتال کے عملے کی معاونت کے ساتھ دونوں شخصیات کے مختلف طبی ٹیسٹس اور معائنے کیے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اڈیالہ جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عارف خان کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطح کی طبی ٹیم شام کے وقت اڈیالہ جیل پہنچی تھی، اس میڈیکل ٹیم کو جیل ہسپتال کے ماہر طبی عملے کی مکمل معاونت حاصل تھی، ٹیم نے جیل کے احاطے میں ہی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے صحت سے متعلق امور کا جائزہ لیا اور ان کا باضابطہ طبی معائنہ مکمل کیا۔
طبی ٹیم نے بانی پی ٹی آئی کا بلڈ پریشر، ٹمپریچر اور نبض چیک کی، پمز اسپتال کے ڈاکٹرز پر مشتمل خصوصی طبی ٹیم کی اڈیالہ جیل آمد، ذرائع
#ARYNews https://t.co/ftHgTZ94j5
— ARY NEWS (@ARYNEWSOFFICIAL) November 8, 2026
اس سلسلے میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ میڈیکل ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر عارف خان نے بانی پی ٹی آئی عمران کان کے بلڈ پریشر، کولیسٹرول اور دیگر بنیادی طبی وائٹلز کا باریک بینی سے مشاہدہ کیا، اس دوران ڈاکٹر عارف خان نے بانی پی ٹی آئی سے ان کی مجموعی صحت اور طبعی کیفیت کے حوالے سے براہِ راست دریافت کیا اور ان کی حالیہ صحت کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔
ذرائع سے مزید معلوم ہوا ہے کہ معائنے کے دوران ڈاکٹروں نے بانی پی ٹی آئی کو باقاعدگی سے دی جانے والی اور تجویز کردہ ادویات کا بھی بغور جائزہ لیا، میڈیکل ٹیم نے معالجین کی جانب سے دی جانے والی دوائیوں کی افادیت کا جائزہ لیتے ہوئے ضروری طبی ہدایات جاری کیں تاکہ ان کی صحت کو بہتر حالت میں رکھا جا سکے۔
جیل ذرائع نے بتایا ہے کہ میڈیکل ٹیم نے بانی پی ٹی آئی کے علاوہ ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا بھی مکمل طبی معائنہ کیا، ڈاکٹروں نے ان کے بھی تمام ضروری طبی پیرامیٹرز چیک کیے اور ان کی صحت سے متعلق تفصیلات نوٹ کیں، معائنے کا یہ عمل تمام قانونی اور طبی ضابطوں کے تحت انجام پایا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا تفصیلی طبی معائنہ کرنے اور تمام ضروری طبی جانچ پڑتال مکمل کرنے کےبعد ڈاکٹر عارف خان کی سربراہی میں آنے والی یہ میڈیکل ٹیم اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہو گئی، یہ ایک معمول کا طبی معائنہ تھا جو ڈاکٹرز کی ٹیم نے مقررہ پروٹوکولز کے تحت سر انجام دیا۔
