بلوچستان میں پولیو سے انکاری افراد کی تعداد میں 57 فیصد کمی

بلوچستان(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے پندرہ اضلاع میں آج سے انسداد پولیو مہم شروع ہو گی پارلیمانی سیکرٹری قانون ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی کا کہنا ہے کہ پندرہ لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے، بلوچستان میں پولیو سے انکاری افراد کی تعداد میں 57 فیصد کمی آگئی ، رفیوزل کی تعداد 14 ہزار سے کم ہو کر 8 ہزار رہ گئی، جنوری 2021 کے بعد کوئی پولیو کا کوئی کیس رپورٹ ہوا نہ کسی انوائرمنٹل سائٹ سے وائرس رپورٹ ہوا، بلوچستان میں پولیو دم توڑنے لگا جلد ہی پولیو کا خاتمہ ہو جائیگا، عالمی کمنٹمنٹ کے تحت پاکستان سے پولیو کا خاتمہ ہماری قانونی زمہ داری ہے، انسداد پولیو مہم میں 6683 ٹیمیں آج علی الصبح فیلڈ میں نکل چکیں، والدین تعاون کریں ،
خیبر پختوںخواہ میں بھی پولیو مہم جاری ہے جس کے لئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں انسداد پولیو مہم میں ڈیوٹی پر معمور اہلکاروں کو ڈیوٹی سے متعلق ہدایات دی گئی، مہم کے خیر خیریت کیساتھ اختتام پذیر ہونے کیلئے دُعائیں بھی کی گئی ہیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی سال کی پہلی انسداد پولیو مہم کا آغاز آج ہوا، 22.4ملین بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف ہے۔ مہم ملک کے 70 مخصوص اضلاع میں ہورہی ہے۔ خیبرپختونخوا کے 6 اضلاع میں 17 جنوری سے مہم کا آغاز کردیا گیا تھا
صوبہ پنجاب کے 9 اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا، مہم کا انعقاد صوبائی دارالحکومت لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، ملتان، مظفر گڑھ، رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان، راجن پور اور میانوالی میں کیا جارہا ہے مہم کے دوران پولیو ٹیمیں گھر گھر جا کر 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلارہی ہیں۔ مہم میں 60 ہزار سے زائد پولیو ورکرز تعینات کیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان کے مختلف شہروں میں بالعموم اورخیبر پختونخوا میں بالخصوص انسداد پولیو کے لیے کئے جانے والے اقدامات کو شک کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ جس کی وجہ سے کئی رضاکار اور پولیس اہلکار جاں بحق بھی ہوئے ہیں۔