تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیاں !‌وزیر تعلیم نے بڑا اعلان کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ) صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیوں کے حوالے سے بڑا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں اسموگ کے باعث اسکولوں کی بندش سے متعلق گردش کرنے والی خبروں پر صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے وضاحت کردی۔

صوبائی وزیر تعلیم نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ پنجاب بھر کے تمام اسکول معمول کے شیڈول کے مطابق کھلے ہیں اور تعلیمی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔

انھوں نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ان افواہوں کی سختی سے تردید کی گئی، جن میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ خطرناک فضائی آلودگی کے پیش نظر حکومت نے اسکول بند کرنے یا موسم سرما کی تعطیلات قبل از وقت شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

رانا سکندر حیات نے عوام اور والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ جعلی خبروں پر کان نہ دھریں، اسکولز شیڈول کے مطابق کھلے رہیں گے۔

حکومت نے اسموگ کے باعث اضافی چھٹیوں یا موسم سرما کی تعطیلات قبل از وقت شروع کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

دوسری جانب والدین اور طلبہ میں یہ تشویش پائی جارہی ہے کہ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی کی شدت خطرناک حد تک پہنچ چکی ہے، بعض علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس 400 سے بھی تجاوز کرگیا ہے۔

تاہم اسموگ کے اثرات سے بچنے کے لیے اسکولوں کے اوقات کار میں پہلے ہی تبدیلی کی جا چکی ہے، جس کے تحت سنگل شفٹ والے سرکاری اسکول صبح 8:45 سے دوپہر 1:30 بجے تک (پیر سے جمعرات) اور جمعہ کے روز 12:30 بجے تک لگ رہے ہیں

رپورٹ کے مطابق پنجاب میں موسم سرما کی تعطیلات 21 یا 22 دسمبر سے شروع ہونے کا امکان ہے، تاہم حکومت کی جانب سے تاحال حتمی تاریخوں کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔

WhatsApp
Get Alert