بیٹی کی تصاویر جاری ہونے پر انوشکا، ویرات کا ردّعمل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اور بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے اُن کی بیٹی کی تصاویر جاری ہونے پر ردّعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’پتا نہیں تھا کہ کیمرہ ہم پر تھا۔‘
انوشکا شرما نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری کی گئی اسٹوری میں کہا کہ ’ہمیں احساس ہے کہ ہماری بیٹی کی تصاویر کل اسٹیڈیم میں لی گئی تھیں اور اس کے بعد بڑے پیمانے پر شیئر کی گئیں۔‘


اداکارہ نے کہا کہ ’ہم سب کو مطلع کرنا چاہتے ہیں کہ ہم نہیں جانتے تھے کہ کیمرہ ہم پر تھا، اس معاملے پر ہمارا موقف اور درخواست وہی پُرانی ہے۔‘اُنہوں نے مزید کہا کہ ’ہم واقعی اس بات کی تعریف کریں گے کہ اگر وامیکا کی تصاویر کو ان وجوہات کی بناء پر شائع نہیں کیا جائے جن کی ہم نے پہلے وضاحت کی ہے۔‘
دوسری جانب ویرات کوہلی نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر وہی اسٹوری شیئر کرکے اپنا ردّعمل دیا۔


واضح رہے کہ ویرات کوہلی اور انوشکا بڑی سختی کے ساتھ اپنی پرائیوسی کا خیال رکھتے ہوئے بچی کو میڈیا سے دور رکھ رہے تھے۔ایسے میں دورہ جنوبی افریقہ پر موجود بھارتی ٹیم میں شامل سابق کپتان ویرات کوہلی کی اہلیہ بھی اسٹیڈیم میں اپنی بیٹی کے ہمراہ موجود تھیں۔
اس موقع پر براڈکاسٹنگ کیمرے نے نا صرف کیمرہ دونوں ماں بیٹی کی جانب کیا بلکہ ویمیکا کا چہرہ بھی فوکس کرکے ظاہر کردیا۔دوسری جانب ویمیکا کا چہرہ دکھانے پر دونوں اسٹارز کے فینز نے شدید ردعمل کا اظہار کیا اور براڈکاسٹرز کو پرائیویسی میں مداخلت کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔