پاکستان کے غیر ملکی قرضوں اور گرانٹس میں 4 ماہ کے دوران 157 فیصد اضافہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان کو رواں مالی سال 2026-27 کے ابتدائی 4 ماہ کے دوران غیر ملکی قرضوں اور مالی معاونت کی مد میں مجموعی طور پر 5 ارب 89 کروڑ ڈالر موصول ہوئے، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 157 فیصد زیادہ ہیں۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزارت اقتصادی امور نے جولائی سے اکتوبر 2026 تک بیرونی مالی معاونت سے متعلق رپورٹ جاری کردی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس 4 ماہ کی مدت میں پاکستان نے مختلف ذرائع سے 5 ارب 85 کروڑ 53 لاکھ ڈالر کے غیر ملکی قرضے حاصل کیے، جبکہ 3 کروڑ 61 لاکھ ڈالر گرانٹس کی صورت میں موصول ہوئے۔

وزارت اقتصادی امور کے اعداد و شمار کے مطابق قرضوں اور گرانٹس کو ملا کر بیرونی مالی معاونت کا مجموعی حجم 5 ارب 89 کروڑ ڈالر رہا، جس میں قرضوں کا حصہ نمایاں طور پر زیادہ ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ اکتوبر 2026 کے دوران پاکستان کو غیر ملکی قرضوں اور گرانٹس کی مد میں مجموعی طور پر 44 کروڑ 15 لاکھ ڈالر موصول ہوئے۔

WhatsApp
Get Alert