19 نومبر کو مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل کرنے کا اعلان

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) نے ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

کیسکو کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں برقی لائنوں کی شفٹنگ اور کھمبے نصب کئے جارہے ہیں اس سلسلے میں 19 نومبر کو (بروزجمعرات) کوئٹہ سٹی گرڈ اسٹیشن کے11 کے وی پی اے ایف سٹی، سمنگلی اور انٹر کنیکٹر فیڈر جبکہ کچلاک گرڈ کے مجیب فیڈر دن 11 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک بجلی بند رہے گی۔

اسی طرح 20 نومبر کو (بروزجمعہ) کوئٹہ سٹی گرڈ اسٹیشن کے 11 کے وی اسٹیڈیم، پی ٹی وی، شہباز ٹاون، مارک فیکٹری، دیبہ، جی او آر کالونی فیڈروں سے صبح 7 بجے سے دن 11 بجے تک نیز اُسی روز کوئٹہ سٹی گرڈ کے اولڈ سمنگلی، پی اے ایف سٹی، انٹر کنیکٹر فیڈرز جبکہ شیخ ماندہ گرڈ اسٹیشن کے ویسٹرن بائی پاس، جبل نور، دوستین، داریم، تکاتو، خروٹ آباد فیڈروں سے صبح 10 بجے تا دوپہر 2 بجے بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔

تاہم کیسکو نے اس دورانیہ میں بجلی بندش پر زحمت کے لیے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت اور تعاون کی اپیل کی ہے۔

WhatsApp
Get Alert