سونے سے قبل پستے کھانے سے کیا ہوتا ہے؟ ضرور جان لیں

لاہور(قدرت روزنامہ)سونے سے قبل آپ بھی پستے کھانے کے شوقین ہے تو یہ خبر ضرور پڑھ لیں۔
پستے کا ذائقہ بہترین ہے، سبز رنگ کی اس گری کا ذائقہ ہلکا میٹھا ہوتا ہے اور مانا جاتا ہے کہ ہزاروں سال سے انسان اسے کھا رہے ہیں لیکن اب دریافت ہوا ہے کہ اسے کھانے سے رات کو اچھی نیند کے حصول میں مدد ملتی ہے۔
یہ بات امریکا میں ہونے والی طبی تحقیق میں سامنے آئی ہے۔
کولمبیا یونیورسٹی کی تحقیق میں یہ دیکھا گیا کہ پستے کھانے سے نیند پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں، یہ مزیدار گری پریکرسر سیروٹونین اور میلاٹونین، فیٹا میلونین اور دیگر اجزا سے بھرپور ہوتی ہے اس کے ساتھ ساتھ میگناشیم اور وٹامن بی 6 بھی پائے جاتے ہیں۔
یہ نیند کے دورانیے کو منظم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے، بیشتر افراد میلاٹونین سپلیمنٹ کو اچھی نیند کے حصول کے لیے استعمال کرتے ہیں، محققین نے دریافت کیا ہے کہ پستے جسم کے اندر ایسے متعدد حیاتیاتی افعال پر اثر انداز ہوتے ہیں جو نیند سے جُڑے ہوتے ہیں۔
یہ پڑھیں: بلند فشار خون کے مریض پستے کو غذا میں شامل کریں، لیکن کیسے ؟َ
تحقیق میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ کتنی مقدار میں پستے کھانے سے نیند کو بہتر کیا جاسکتا ہے مگر محققین نے بتایا ہے کہ اسے کھانے سے کوئی نقصان نہیں ہوتا بلکہ مجموعی صحت کو فائدہ ہوتا ہے۔
اس میں متعدد اہم غذائی اجزا موجود ہوتے ہیں، جو جسم کے مختلف حصوں کی صحت بہتر بنانے میں مدد فراہم کرتے ہیں، پستے کی 28 گرام مقدار کھانے سے جسم کو 159 کیلوریز، 8 گرام کاربوہائیڈریڈ، 3 گرام فائبر، 6 گرام پروٹین، 13 گرام چکنائی، پوٹیشیم، فاسفورس، وٹامن بی 6، کوپر، وٹامن بی ون، اور مینگنیز جیسے اجزا ملتے ہیں۔
گری کی خاص بات وٹامن بی 6 ہے جو متعدد جسمانی افعال بشمول بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔
