اوگرا کا پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 1 روپے فی لیٹر بڑھا دی گئی ہے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت برقرار رکھی گئی ہے۔
پیٹرول کی نئی قیمت 323 روپے مقرر کردی گئی ہے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھتے ہوئے 355 روپے مقرر کردی گئی۔
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے 20 نومبر کیلئے ہوگا۔
دوسری جانب رانا محمود الحسن کی زیر صدارت سینیٹ کی کابینہ کمیٹی برائے کابینہ سیکریٹریٹ کے اجلاس میں تیل کمپنیوں کو ڈیجیٹائزیشن سے پہلے مارجن میں اضافے کی تجویر اوگرا نے مسترد کردی۔
سیکرٹری کابینہ ڈویژن نے بتایا کہ موجودہ بحران میں ڈیجیٹائزیشن نہ ہونے سے بڑے مسائل سامنے آئے۔
ممبر کمیٹی عامر چشتی نے کہا کہ ڈیجیٹائزیشن سے اسمگلنگ کا خاتمہ اور معیاری تیل کی فروخت بڑھے گی۔ حکام او سی اے سی نے کہا کہ تیل کمپنیوں نے سیل، امپورٹ کا ریکارڈ رکھنے کیلئے 105 ارب روپے کے اسمارٹ فونز خریدے ہیں۔
سیکریٹری کابینہ ڈویژن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں روزانہ طے کرنے سے مارکیٹ میں افواہیں اور ذخیرہ اندوزی روکنے میں مدد ملی ہے۔ نمائندہ او ایم سیز نے کہا کہ تیل کمپنیاں ڈیجیٹائزیشن کیخلاف نہیں، حکومت 2023 سے مارجن میں اضافہ روک کر بیٹھی ہے۔ہنگامی صورتحال میں 3 ماہ کیلئے سول سرونٹ کو چیئرمین اوگرا لگانے کی ترمیم کا معاملہ مخر کردیا گیا جبکہ کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سے اوگرا ایکٹ میں ترمیم آئندہ اجلاس میں کی جائے گی۔
