۵پیپلزپارٹی گورنر خیبرپختونخوا کے آئینی کردار اور وفاق سے رابطوں کو متنازع نہ بنائے، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

=اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی گورنر خیبرپختونخوا کے آئینی کردار اور وفاق سے رابطوں کو متنازع نہ بنائے، وفاقی حکومت خیبرپختونخوا کے گورنر کو بااختیار بنا رہی ہے،حالیہ آرڈیننسز گورنر کو مزید اختیارات دینے کے حکومتی عزم کا ثبوت ہیں۔
پیپلزپارٹی کی سیکرٹری اطلاعات کے بیان پر ردعمل میں وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ پیپلزپارٹی گورنر خیبرپختونخوا کے آئینی کردار اور وفاق سے رابطوں کو متنازع نہ بنائے، خیبرپختونخوا سے دہشت گردی کے خاتمے اور ترقیاتی اہداف کے حصول کے لیے گورنر کا مضبوط ہونا ضروری ہے۔ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ وفاقی حکومت خیبرپختونخوا کے گورنر کو بااختیار بنا رہی ہے،حالیہ آرڈیننسز گورنر کو مزید اختیارات دینے کے حکومتی عزم کا ثبوت ہیں، خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے خلاف مؤثر اقدامات اور ترقی کے لیے گورنر کو مکمل سیاسی حمایت ملنی چاہیے۔
ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ گورنر فیصل کریم کنڈی کا وفاقی حکومت کے ساتھ ورکنگ ریلیشن شپ رکھنا آئینی و انتظامی ضرورت ہے، ایمرجنسی اور گورنر راج کا نفاذ ہمارا اور پیپلزپارٹی کا مشترکہ فیصلہ تھا، گورنرراج اور ایمرجنسی کے نفاذ سے خیبرپختونخوا میں امن اور ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوا ہے ۔ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ گورنر اور سیکیورٹی ادارے خیبرپختونخوا سے دہشتگردی کے خاتمے کے بھرپور کردار ادا کررہے ہیں ، دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی نافذ رہے گی۔
