ماورا حسین نے ڈیلیوری کے بعد وزن کم کرنے کا طریقہ بتا دیا

لاہور(قدرت روزنامہ)شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماورا حسین نے ڈیلیوری کے بعد وزن کم کرنے کا طریقہ بتا دیا۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مداح نے ماورا حسین سے پوچھا کہ بچے کی پیدائش کے بعد آپ کی طرح وزن کم کرنے کی ٹپس دے دیں۔

جواب میں اداکارہ نے کہا کہ شکریہ مائی لو لیکن میرے پاس کوئی خاص ٹپ نہیں کیونکہ ہر کسی کی باڈی مختلف قسم کی ہوتی ہے، میں نے حاملہ ہونے کے دوران کام کرنے کا سلسلہ جاری رکھا میرے خیال سے یہ میرے کام آیا ہے، آرام اتنا کیا جتنا میرے لیے ضروری تھا اور لیموں پانی اور پانی بھی کافی پیا۔

ماورا حسین نے کہا کہ مجھے امید ہے اس سے وزن میں کمی ہوئی ہے۔

اس سے قبل اداکارہ ماورا حسین نے یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیا جس میں انہوں نے نجی زندگی اور شادی کے حوالے سے اظہار خیال کیا تھا۔

انہوں نے کہا تھا کہ لڑکیوں کو کبھی بھی شادی کے معاملے میں معاشرتی دباؤ میں آکر جلد بازی میں فیصلہ نہیں کرنا چاہیے۔

ماورا حسین کا کہنا تھا کہ لڑکیاں جب 30 برس کی ہوتی ہیں تو ان پر شادی کے لیے دباؤ ڈالا جاتا ہے لیکن پوری زندگی کا فیصلہ ہوتا ہے اسے سوچ سمجھ کر کرنا چاہیے۔

اداکارہ نے کہا تھا کہ لوگوں کا کیا ہے وہ تو باتیں بناتے ہی ہیں لیکن لڑکیاں پہلے اپنی خوشی کو ترجیح دیں اور بہتر شخص ملنے پر شادی کا فیصلہ کرلیں۔

WhatsApp
Get Alert