پی ایس ایل 7، محمد عامر کی پہلے میچ میں شرکت مشکوک
کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 7 کے افتتاحی میچ میں ہوم ٹیم کراچی کنگز کے فاسٹ بولر محمد عامر کی شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق کراچی کنگز کے فاسٹ بولر محمد عامر انجری کا شکار ہیں جس کے باعث ان کی پہلے میچ میں شرکت مشکوک ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ محمد عامر نے پریکٹس میچ میں بھی حصہ نہیں لیا تھا۔ دوسری جانب آل رائونڈ عماد وسیم اور برطانوی آل رائونڈر جورڈن تھامپسن قرنطینہ میں ہونے کے باعث آج کے میچ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے ۔