آپ رقم کما کر کیسے امیر ہوسکتے ہیں؟ مالیاتی امور کی آسٹریلوی ماہر خاتون نے پراسرار سوال کا جواب دے دیا

کنبرا(قدرت روزنامہ) آپ رقم کیسے کما سکتے ہیں اور کیسے امیر ہو سکتے ہیں؟ مالیاتی امور کی ایک آسٹریلوی خاتون ماہر نے اس سوال کا جواب دے دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق آسٹریلوی شہر سڈنی کی رہائشی ونیزا ستویوکوف نے آمدنی اور سرمایہ کاری کے متعلق گوگل پرسب سے زیادہ پوچھے جانے والے سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ”سب سے زیادہ لوگ یہی سوال پوچھتے ہیں کہ وہ رقم کیسے کما سکتے ہیں اور امیر کیسے ہو سکتے ہیں؟ اس سوال کا جواب یہ ہے کہ آپ کو اپنی آمدنی کو بڑھانے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دینا چاہیے۔ صرف تنخواہ پر اکتفا کرکے بیٹھ رہنے سے آپ امیر نہیں ہو سکتے۔ سرمایہ کاری، کوئی سائیڈ بزنس، حتیٰ کہ تنخواہ میں اضافے کے لیے اپنے سینئرز کے ساتھ مذاکرات بھی زیادہ پیسے کمانے کا ایک راستہ ہیں اور اس راستے پر چلتے ہوئے آپ کو ہچکچانا نہیں چاہیے۔“
ونیزا کا کہنا تھا کہ ”اگر آپ سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں تو پراپرٹی، ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈ(ای ٹی ایف) اور سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری بہترین آپشنز ہیں۔ تاہم اگر آپ ملازمت کے ساتھ کوئی پارٹ ٹائم کام کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے فری لانسنگ، ڈاگ واکنگ، بے بی سٹنگ، ڈراپ شپنگ، یوٹیوب ایڈز اور کاپی رائٹنگ بہترین آپشنز ہو سکتے ہیں۔ سرمایہ کاری کے لیے Raiz app، Sharesies، Pearler، eToro، CMC Markets، Spaceship Voyager app، Commsec pocket appاور Revolutبہترین پلیٹ فارمز ہیں۔ “