اپنی گاڑی بیچ کر یہ ریسٹورنٹ کھولا اور۔۔۔ جانیں فائزہ کیسے معیاری کھانا سستے داموں میں بیچ کر کامیاب بزنس کر کے پیسے کما رہی ہیں؟

کراچی(قدرت روزنامہ)ویسے تو سوشل میڈیا پر کئی ایسی ویڈیوز دیکھی گئی ہیں جن میں لوگ خود محنت کر کے کما رہے ہیں چاہے مجبوری میں ہو یا پھر شوق میں . آج بھی ایسے ہی ایک جوڑے کے بارے میں آپ کو بتائیں گے جس نے لاک ڈاؤن میں بیروزگاری کے باوجود ہمت نہیں ہاری اور آج اپنا کاروبار چلا رہے ہیں .

کراچی کی فائزہ علی نے ہمت کا ثبوت دیتے ہوئے خود ایک چھوٹا سا ریسٹورنٹ کھول لیا ہے . فائزہ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے میرے گھر کے حالات کچھ صحیح نہیں تھے، جس کی وجہ سے میں اور میرے شوہر پریشان تھے . اس وقت ہم نے اپنی گاڑی بیچ کر ایک چھوٹا سا ریسٹورنٹ کھولنے کا فیصلہ کیا تھا . اس فوڈ سینٹر میں چکن رول سے لے کر زنگر برگر، پیزا سے لے کر چپلی کباب اور چائے، لمکا اور گولہ گنڈا بھی دستیاب ہیں . فائزہ کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس کچوری، پیزا فرائز اور بریانی بھی موجود ہے . فوڈ سینٹر کو چلانے والی فائزہ اس پورے ریسٹورنٹ کو خود ہی دیکھتی ہیں . تمام فوڈ آرڈرز کو خود بناتی ہیں . فائزہ کہتی ہیں کہ میری شادی کو دو سال ہو گئے ہیں اور اب یہ تیسرا سال ہے . میرے شوہر نے ہر لمحے مجھے سپورٹ کیا ہے . جبکہ اس ریسٹورنٹ کی خاصیت لمکا ہے جو فائزہ کے فوڈ سینٹر کو باقی ریسٹورنٹ سے مختلف بناتا ہے . اس فوڈ سینٹر کی خاص بات یہ بھی ہے کہ یہاں کھانے کے ریٹس مناسب ہیں، نجی خبررساں ادارےکے نمائندے نے فائزہ سے بات کی، راحیل کا کہنا تھا کہ ہم نے شاورما کھایا، بن کباب اور سینڈ وچ منگوایا ساتھ ہی لمکا بھی منگوایا . ان سب کے صرف 420 روپے بنے تھے . اگر آپ کو بھی سستا اور معیاری کھانا چاہیئے تو فیملی سمیت فائزہ کے ریسٹورنٹ میں کھا سکتے ہیں . فائزہ کا یہ ریسٹورنٹ دستگیر 15 کے قریب جاوید نہاری کے پاس موجود یہ فوڈ ریسٹورنٹ ہو سکتا ہے آپ کی امیدوں پر پورا اتر جائے . . .

متعلقہ خبریں