وہ وقت دور نہیں جب عمران خان کے خلاف مقدمات چلیں گے ، احسن اقبال

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن نے وزیراعظم کی آمدن سوا لاکھ سے بڑھ کر ایک کروڑ تک پہنچے کا دعویٰ کردیا ، ن لیگی رہنماء احسن اقبال کہتے ہیں کہ وزیراعظم کی آمدن سوا لاکھ سے ایک کروڑ پر پہنچ گئی ، قوم پوچھنا چاہتی ہے سوا لاکھ سے ایک کروڑ کا انکم ٹیکس کیسے ہوا ، وہ وقت دور نہیں جب عمران خان کے خلاف مقدمات چلیں گے ، عمران خان کو ملک تباہ کرنے کا جواب دینا پڑے گا ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا کہ ہمارا وزیراعظم کشکول پکڑ کر چین اور روس جارہا ہے ، جس کی حکومت میں سی پیک صنعتی زون کوتباہ کردیا گیا ، سی پیک کے 9 صنعتی زونزمیں سےایک بھی تیارنہیں ، کسان کھاد کیلئے دربدر کی ٹھو کریں کھا رہے ہیں ، آج پاکستان جہاں پہنچا ہے اس کی وجہ عمران نیازی کے جھوٹ ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء نے کہا کہ عمران نیازی کو یہ نہیں پتہ ملکی معیشت کیسے چلانی ہے ، قوم کو لنگرخانوں کی نہیں بلکہ کارخانوں کی ضرورت ہے ، لنگرخانوں سے لوگوں کو بھکاری یا مانگنے والا نہیں بنانا ، ہم نے کارخانے لگا کر لوگوں کو بااختیار اور ہنرمند بنانا ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ عمران نیازی کو سفارتی سطح پر تشخص بہتر بنانے کا پتہ نہیں ، عمران نیازی کو یہ نہیں پتہ روزگار کیسے مہیا کرنا ہے ، صحت کارڈ اسکیم کا ڈھونگ رچاکر ادویات کمپنیوں کو چھوٹ دی ، وہ وقت دور نہیں جب عمران خان کے خلاف مقدمات چلیں گے ، عمران خان کو ملک تباہ کرنے کا جواب دینا پڑے گا ۔ احسن اقبال نے کہا کہ قمرالاسلام کو عدالت نے باعزت بری کیا ، قمرالاسلام پر نیب چارج فریم نہیں کرسکا ، الیکشن خراب کرنے کیلئے راجہ قمرالاسلام کو گرفتارکیا گیا ، نیب کا سارا کاروبار حکومت کے اشاروں پر ہو رہا ہے۔