جہانگیر ترین اور شہبازشریف کے کیسز کی تحقیقات کرنے والے ایف آئی اے کے افسران کو بدل دیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ)شوگر سکینڈل اور مبینہ منی لانڈرنگ کی تحقیقات کرنے والے افسران کے تبادلے کر دیئے گئے ، جہانگیر ترین اور شہبازشریف کے کیسزکے تفتیشی افسران بھی تبدیل کر دیئے گئے ہیں ۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ایف آئی اے میں 9 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کے تبادلے کیئے گئے ہیں ، تبدیل ہونیوالوں کی خدمات ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل ساؤتھ کراچی کےسپرد کر دی گئی ۔

ایف آئی اے لاہور میں اہم کیسز کی تحقیقات پر مامور تین اسسٹنٹ ڈائریکٹرز بھی بدل دیئے گئے ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر سید علی مردان شہبازشریف کے کیس کی تحقیقات کر رہے تھے جبکہ سید علی مردان ، بشیر میمن کے خلاف تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کا حصہ ہیں ان کے علاوہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر عمائد ارشد اور رانا فیصل بھی اہم کیسز کی تحقیقات میں شامل ہیں ۔