بالی ووڈ حسینائیں انسٹاگرام سے کتنا کماتی ہیں؟
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انسٹاگرام اب صرف فوٹو شیئرنگ ایپ نہیں ہے بلکہ یہ اثر و رسوخ رکھنے والوں اور مشہور شخصیات کے لیے بھی کمائی کا ایک بڑا پلیٹ فارم ہے۔انسٹاگرام مارکیٹنگ کے ذریعے ہالی ووڈ حسیناؤں کی طرح اب بالی ووڈ اداکارائیں دیپیکا پڈوکون، پریانکا چوپڑا ور عالیہ بھٹ بھی فی سوشل میڈیا پوسٹس پر بھاری رقم کا مطالبہ کرتی ہیں۔
یہاں بھارتی میڈیا نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ بالی ووڈ کی معروف خواتین انسٹاگرام کے ذریعے کتنی کمائی کرتی ہیں۔
دیپیکا پڈوکون:
View this post on Instagram
بالی ووڈ کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں سے ایک، دیپیکا پڈوکون ہیں، جن کے انسٹاگرام پر 64 ملین سے زائد فالوورز ہیں اور وہ اپنی فی پوسٹ پر تقریباََ بھارتی ڈیڑھ کروڑ سے زائد کماتی ہیں۔
پریانکا چوپڑا:
View this post on Instagram
پریانکا چوپڑا بین الاقوامی سطح پر سب سے مشہور بالی ووڈ اداکاراؤں میں سے ایک ہیں اور اس بات کا ثبوت اُن کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد ہے جوکہ اس وقت 73 ملین سے زائد ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق پریانکا چوپڑا مبینہ طور پر ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے لیے بھارتی 1.8 کروڑ روپے کا مطالبہ کرتی ہیں۔
عالیہ بھٹ:
View this post on Instagram
بالی ووڈ کی نازک مزاج اداکارہ عالیہ بھٹ، جن کو انسٹاگرام پر 58 ملین سے زیادہ صارفین نے فالو کیا ہوا ہے، وہ فی اسپانسر شدہ پوسٹ کے لگ بھگ بھارتی 1 کروڑ روپے وصول کرتی ہیں۔