پاکستان

پنجگور اور نوشکی میں 13 دہشتگرد ہلاک ، 7 فوجی جوان شہید، دہشتگردوں کے ہینڈلرز کن ممالک میں ہیں ؟ آئی ایس پی آر نے تفصیلات جاری کر دیں

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر)نے کہاہے کہ نوشکی اور پنجگور میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 13 دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ چار سے 5 دہشتگردوں کو گھیرے میں لے لیا گیاہے ۔ مطابق ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دہشت گرد اور ان کے ہینڈلرز بھارت اور افغانستان میں رابطے میں تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ رات دہشت گرد حملے پسپا کرنے کے بعد سکیورٹی فورسز نے کلیئرنس آپریشن کیا، کلیئرنس آپریشن مفرور دہشت گردوں کی تلاش کے لیے تھا۔ پنجگور میں اب تک 4 دہشت گرد مارے جا چکے ہیں اور دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے، 4 سے 5 دہشت گردوں کے خلاف گھیرا تنگ کر لیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پنجگور میں شدید فائرنگ کے دوران پاک فوج کے 3 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا اور 4 فوجی زخمی ہیں۔ نوشکی میں مجموعی طور پر 9 دہشت گرد مارےگئے اور دہشت گردوں کا حملہ پسپا کرتے ہوئے پاک فوج کے 4 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دہشت گرد اور ان کے ہینڈلرز بھارت اور افغانستان میں رابطے میں تھے۔

متعلقہ خبریں