راولپنڈی(قدرت روزنامہ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ انسانی المیے کو ختم کرنے کا وقت آ گیا ہے . پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل کے مطابق پاک فوج کشمیریوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے .
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ کشمیریوں کو جدوجہد آزادی پر سلام پیش کرتے ہیں . اب انسانی المیے کو ختم کرنے کا وقت آگیا ہے . انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں اور امنگوں کے مطابق حل کرنے کا وقت ہے .