’’عمران خان کو اب عوام کو گھبرانے دینا چاہیے کیونکہ ۔۔۔‘‘اداکارہ حرا مانی بھی مہنگائی سے پریشان ہو کر بول پڑیں

لاہور (قدرت روزنامہ)ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیش نظر پاکستانی اداکارہ حرا مانی نے وزیراعظم عمران خان سے لوگوں کو گھبرانے کی اجازت دینے کا ’ مطالبہ‘ کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ حرا مانی نے نجی ٹی وی جیونیوز کے پروگرام میں شرکت کی جس دوران انہوں نے دلچسپ سوالات کے جوابات دیئے ۔اداکار مانی نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پانی سر کے اوپر نہیں بلکہ لوگ سمندر کی تہہ کے نیچے جاچکے ہیں لہٰذا عمران خان کو لوگوں کو گھبرانے کی اجازت دے دینی چاہیے۔
دوران پروگرام مانی نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے متعلق بھی گفتگو کی اور کہا کہ الیکشن ہوئے تو نوازشریف 90فیصد ووٹ لے جائیں گے۔حرا مانی کا کہنا تھا کہ 80 فیصد مردوں کولگتا ہےکہ بیویاں شوہروں سے لڑنے کے لیےبہانے ڈھونڈتی ہیں، ایسا نہیں ہوتا مگرشوہروں کو ایسا ہی لگتا ہے ۔ اداکارہ نے گورا رنگ کرنے کے انجیکشن لگوانے کی خواہش کا بھی اعتراف کیا اور کہا کہ میں نے رنگ گورا کرنے کے انجیکشن لگوانا چاہے تو ہماری لڑائی ہوگئی اور مانی نے مجھے بہت ڈانٹا۔