مومنہ اقبال پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کا ابھرتا نام

دلفریب مسکراہٹ، عمدہ اداکاری اور حسین نقوش لئے مومنہ اقبال پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں ایک نیا نام ہے، انہوں نے بہت کم وقت میں اپنا ایک مقام بنایا ہے۔ مومنہ اقبال نے 2017 میں پارلر والی لڑکی سے اداکاری کا آغاز کیا اور اسی ڈرامے کا ٹائٹل سونگ بول کفارہ کیا ہوگا جو بے انتہا مقبولیت حاصل کر چکاہے۔

مومنہ کا کہنا ہے کہ انھوں نے اس انڈسٹری میں قدم رکھنے سے قبل ماڈلنگ میں نام کمایا اور اس ڈرامے کے لئے انہیں فون کیا گیا اور انہوں نے اس آفر کو قبول کرلیا۔

اس کے بعد انہوں نے کئی ڈراموں میں اپنی عمدہ اداکاری سے لوگوں کو حیران کر دیا۔ ان کے مشہور ڈراموں میں عہد وفا اور خدا اور محبت شامل ہیں۔مومنہ نے حال ہی میں ایک برائڈل شوٹ کیا ہے جس میں وہ عروسی لباس میں بے حد حسین نظر آرہی ہیں۔