بھارہ کہو میں حادثہ، 4 افراد جاں بحق

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے متصل علاقے بھارہ کہو میں حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔ذرائع کے مطابق بھارہ کہو سے مری جانے والی گاڑی بھیرہ پل کے قریب پیٹرول پمپ کے بورڈ سے ٹکرا گئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق حادثے میں 4 افراد جاں بحق اور 2 شدید زخمی ہو گئے۔
پولیس اور ریسکیو اداروں کے اہلکاروں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو حادثے کی شکار گاڑی سے نکالا اور اسپتال منتقل کیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں گاڑی میں سوار 4 دوست موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جن میں سے 3 کی شناخت فرحان، فراز اور حمزہ کے نام سے ہوئی۔