وزیر اعظم کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس ،آرمی چیف ،ڈی جی آئی ایس آئی کی شرکت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں آرمی چیف ،ڈی جی آئی ایس آئی سمیت معید یوسف نے بھی شرکت کی .

اجلاس میں جہاں ملکی سلامتی کے امور پر معید یوسف نے بریفنگ دی وہیں خطے کی بدلتی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا .

واضح رہے اسی ماہ وزیر اعظم پاکستان کا ایک تاریخی دورہ روس بھی شیڈول ہے ،ممکنہ طور پر یہ دورہ پاکستان کیلئے گیم چینجر ثابت ہونے والا ہے .

مبصرین کا کہنا ہے پاکستان کا دورہ روس موجودہ صورتحال میں انتہائی اہمیت اختیار کرتا جا رہا ہے جب روس اور یوکرین تنازعہ پر امریکہ روس کیخلاف کھڑا ہے .

. .

متعلقہ خبریں