مسلح ملزمان کی دوران ڈکیتی 17سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی
کراچی(قدرت روزنامہ)شہرقائد کے علاقے سرجانی میں ڈکیتی کے دوران مسلح ملزمان نے لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور گھر سے سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈکیتی کے دوران اجتماعی زیادتی کا ایک اور ہولناک واقعہ پیش آیا، سرجانی ٹائون میں مسلح ملزمان نے گھر میں گھس کر قیمتی سامان لوٹا اور لڑکی کو زبردستی اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا کر فرارہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق سرجانی سیکٹر 7 اے میں رات گئے 3ملزمان گھرمیں داخل ہوئے، ملزمان نے اسلحے کے زور پر گھر کے افراد کو یرغمال بنایا، لوٹ مار کی اور سترہ سالہ
لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی۔اطلاع ملنے پرپولیس موقع پر پہنچی اورلڑکی کومیڈیکل کے لئے اسپتال منتقل کیا تاہم عباسی شہید اسپتال میں لیڈی ایم ایل اونہ ہونے کے باعث میڈیکل نہ ہوسکا۔