روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ
لاہور(قدرت روزنامہ) ملک بھر میں مسلسل دو روز سستی ہونے والی امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہو گیا۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 47 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا۔
اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 175 روپے 39 پیسے سے اضافہ کے بعد 175 روپے 86 پیسے ہو گئی ہے۔
Interbank closing #ExchangeRate for today: https://t.co/qLwyU4YSUI pic.twitter.com/HE8F3ZP6Qd
— SBP (@StateBank_Pak) February 18, 2022