صرف 28منٹ میں ایسا کیاہوا کہ عامر لیاقت نے لودھراں کی 18سالہ لڑکی کو بیوی بنا لیا ، حیران کن خبر
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)معروف اینکر پرسن ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہا ہے کہ سیدہ دانیہ سے ان کی شادی کا فیصلہ 28 منٹ کا معاملہ تھا۔ معروف اینکر پرسن ڈاکٹر عامر لیاقت حسین اور ان کی اہلیہ سیدہ دانیہ نے نجی ٹی وی کے پی ایس ایل کے حوالے سے خصوصی پروگرام ’سرف ایکسل پی ایس ایل کھیل کا جنون‘ میں شرکت کی۔ اپنی شادی کے حوالے سے عامر لیاقت حسین نے کہا کہ میں نے حلال کام کیا ہے کوئی بدکاری نہیں کی، لوگوں کو یہ سمجھنا چاہیئے کہ وہ کیا باتیں کررہے ہیں۔ وزیر اعظم کی جانب سے شادی کی مبارکباد کے حوالے سے عامر لیاقت نے کہا کہ وزیر اعظم نے انہیں فون پر شادی کی مبارکباد دی اور پوچھا کہ کون سی شادی ہے۔
میں نے جواب میں تیسری کہا تو وزیر اعظم نے کہا کہ بس یہیں تک رہنا۔ شادی کے معاملے پر وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ برابری کے حوالے سے عامر لیاقت حسین نے کہا کہ وہ وزیر اعظم کے برابر نہیں ہوسکتے کیونکہ وزیر اعظم کی پہلی دونوں شادیاں ان کی شادیوں کے مقابلے میں زیادہ وقت تک چلیں اور انہوں نے تیسری شادی پہلے کرلی ہے جب کہ میں نے اب کی ہے۔ وزیر اعظم سے متعلق عامر لیاقت نے کہا کہ اب انہیں کہنے سنے کو کچھ باقی نہیں رہا، اب سب ختم ہوگیا، وہ چند لوگوں کی ہی سنتے ہیں، ہم آخری وقت تک ان کا ساتھ دیں گے، اگر تحریک عدم اعتماد آئی تو عمران خان کا ساتھ دیں گے۔ سیدہ دانیہ سے شادی کے حوالے سے عامر لیاقت حسین نے کہا کہ یہ پسند کا نہیں 28 منٹ کا معاملہ تھا، میں لودھراں میں ایک میلاد میں گیا تھا، دانیہ کے والد پیر ہیں،
انہوں نے کہا کہ سید زادی سے شادی ہوجائے گی لیکن اسے شادی سے پہلے دیکھ نہیں سکتے، بغیر دیکھے شادی ہوگی۔ خاتون اول سے متعلق عامر لیاقت نے کہا کہ وہ پاک پتن سے بہت عقیدت رکھتی ہیں، میرا ان سے بہت قریبی تعلق ہے، وہ بہت مذہبی اور بے انتہا شریف خاتون ہیں۔ عمران خان کی قسمت ہے کہ انہیں بشریٰ بھابھی جیسی بیوی ملی۔ عامر لیاقت حسین نے اپنی سابق بیویؤں سے متعلق کہا کہ ایک بیوی کا دعویٰ ہے کہ اس نے طلاق لی لیکن ایسا نہیں ہےجب کہ ایک نے خود ہی خلع لی اور اس طرح سیدہ دانیہ ان کی پہلی بیوی ہیں اور وہ اب دوبارہ سے پہلی بیوی پر آگئے ہیں۔