’’تُسی جارے او، تُسی نہ جاؤنا‘ راشد خان کے پی ایس ایل چھوڑنے پر خاتون مداح افسردہ ہو گئیں

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم لاہور قلندرز کے کھلاڑی راشد خان اپنے قومی فرائض کی وجہ سے افغانستان واپس چلے گئے ہیں جس کے بعد پاکستان میں موجود اُن کے مداح اُداس ہیں . مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر راشد خان کی ایک ایسی ہی خاتون مداح نے تصویر شیئر کی جس میں وہ قذافی سٹیڈیم میں موجود ہیں .

خاتون کے ہاتھ میں ایک پوسٹر ہے جس پر راشد خان کی تصاویر شائع ہیں جبکہ پوسٹر پر بالی ووڈ فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ کا مشہور ڈائیلاگ ’تُسی جارے او، تسی نہ جاؤ ناں‘ لکھا ہوا ہے ، خاتون نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’یہ کہتے ہوئے فخر ہے کہ میچ میں میرا پوسٹر بہت مقبول ہوا‘ . خاتون مداح کی محبت کا جواب دیتے ہوئے راشد خان نے کہا کہ ’محبت اور سپورٹ کے لیے آپ کا بہت شکریہ، انشاء اللّہ میں جلد واپس آؤں گا‘ .

واضح رہے کہ راشد خان نے 19 فروری کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف رواں سیزن میں اپنا آخری میچ کھیلا . راشد خان نیشنل ڈیوٹی کی وجہ سے پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کو مزید دستیاب نہیں ہوں گے . راشد خان کے متبادل کے طور پر پاکستانی نژاد آسٹریلوی لیگ سپنر فواد احمد پہلے ہی لاہور قلندرز کو جوائن کر چکے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں