حکومت نے کس طرح عوام کی جیبوں سے 287 بلین نکلوا لیا؟ ریحام خان کا تہلکہ خیز دعویٰ
لاہور(قدرت روزنامہ) حکومت کی طرف سے کہا جاتا ہے کہ وہ پٹرولیم مصنوعات پر عوام کو ریلیف دینے کے لیے سبسڈی دے رہے ہیں اور یوں قومی خزانےسے ایک بھاری رقم خرچ ہورہی ہے تاہم خاتون صحافی اور وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے تہلکہ خیز دعویٰ کیا ہے کہ حکومت نے دراصل ٹیکس بڑھا کر کتنی رقم اکٹھی ہے۔ٹوئٹر پر انہوں نے لکھا کہ ” وزیر اعظم کے مطابق حکومت پٹرول پر ٹیکس نہ لے کر قوم پر احسان کر رہی ہے ,
حقیقت میں گزشتہ 7 ماہ میں حکومت نے 287 بلین سے زائد ٹیکس پٹرولیم مصنوعات پر اکھٹا کیا جو کہ گزشتہ سال کی نسبت 141 بلین زیادہ ہے۔ پٹرولیم مصنوعات پر کسٹم ڈیوٹی کو 5 فیصد سے بڑھا کر 10 فیصد کر دیا گیا ہے”۔ان کی اس ٹوئیٹ پر ایک صارف نے استفسار کیا کہ ” کیا یہ ٹیکس نظام کی اصلاح نہیں”۔