اسپن وکٹ کیلئے آسٹریلیا کی حکمت عملی تیار
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)راولپنڈی ٹیسٹ میں اسپنرز کیلئے سازگار پچ ہونے پر آسٹریلیا نے حکمت عملی تیار کرلی ہے۔آسٹریلوی میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا دو اسپنرز اور تین فاسٹ باؤلرز کے ساتھ میدان میں اترے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی ٹیم میں کپتان پیٹ کمنز، آف اسپنر نیتھن لیون اور فاسٹ بولنگ آل راؤنڈر کیمیرون گرین پلینک الیون کا حصہ ہوں گے۔
آسٹریلوی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ مچل اسٹارک، جوش ہیزل ووڈ اور اسکاٹ بولانڈ میں سے ایک فاسٹ بولر ٹیم کا حصہ بنے گا۔واضح رہے کہ آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم 24 سال بعد پاکستان کا دورہ کرے گی، پاک آسٹریلیا سیریز میں تین ٹیسٹ، تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کے علاوہ ایک ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ بھی شامل ہے۔