پاکستان

فواد چوہدری کے بیان پر سی پی این ای کا ردعمل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) نے فواد چوہدری کے پیکا قانون کی حمایت کے بیان پر رد عمل دیا ہے۔صدر سی پی این ای کاظم خان نے کہا کہ پیکا آرڈیننس کی حمایت آمرانہ سوچ کی عکاس ہے ، کس نے حکومت کو قانون بنانے سے نہیں روکا ، ضرور بنائیے پر انسانی حقوق کے منافی نہیں۔
کاظم خان نے کہا کہ حکومت کے سامنے انسان ہیں بھیڑ بکریاں نہیں، لوگ بولتے ہیں، سوچتے ہیں، اظہار کرتے ہیں۔سیکرٹری جنرل سی پی این ای عامر محمود نے کہا کہ کیا آرڈیننس کی حمایت توہین عدالت نہیں ؟ قانون آزادی رائے کے تحفظ کے لئے ہونا چاہیے نہ کہ زبان بندی کے لیے۔
یاد رہے کہ فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں پیکا قانون کی حمایت کی اور کہا کہ سوشل میڈیا پر لوگوں کی عزتوں سے کھلواڑ کیا جا رہا ہے، قانون کو بہتر کر لیں لیکن یہ کہنا کوئی قانون نہ ہو بےتکی بات ہے۔

متعلقہ خبریں