چیئرمین سینیٹ چوہدری برادران سے ملنے پہنچ گئے
لاہور (قدرت روزنامہ)چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی مسلم لیگ ق کے سربراہان، چوہدری برادران چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہٰی سے ملاقات کے لیے ان کے گھر پہنچ گئے۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اس موقع پر چوہدری شجاعت حسین کی عیادت کریں گے۔
سینیٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی سے بھی ملاقات کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ صادق سنجرانی چوہدری برادران سے ملاقات کے دوران موجودہ سیاسی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کریں گے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اپوزیشن کی حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک اور مارچ کے حوالے سے بھی چوہدری برادارن سے بات چیت کریں گے۔ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ ملاقات کے دوران اپوزیشن کی عدم اعتماد کی تحریک پر بھی گفتگو ہو گی۔