سانحہ سیالکوٹ ، پولیس نے تحقیقات مکمل کر کے مقدمے کا چالان جمع کر ادیا

سیالکوٹ(قدرت روزنامہ) سیالکوٹ میں سری لنکن شہری کو زندہ جلانے کے مقدمے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ،پولیس نے تحقیقات مکمل کر کے مقدمے کا چالان پراسکیوشن کو جمع کر ادیا .

ذرائع کے مطابق پولیس چالان میں 80سے زائد ملزمان نامزد کیے گئے ہیں ،واقعہ کی ویڈیوز کو بھی چالان کا حصہ بنایا گیا ہے ،پیرانتھا کمار کو بھیڑ سے بچانے والے فیکٹری منیجر کو بطور گواہ شامل کیا گیا ہے .

ذرائع کے مطابق پراسکیوشن ٹیم کی سکروٹنی کمیٹی چالان کا جائزہ لے گی . سانحہ سیالکوٹ کے ملزمان کو لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں منتقل کیا جاچکا ہے اورانسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت کے جج آئندہ ہفتے سے کوٹ لکھپت جیل میں باقاعدہ ٹرائل کا آغاز کریں گے .

. .

متعلقہ خبریں