رنویر سنگھ کو اچھا اداکار کس نے بنایا؟
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے معروف اداکار رنویر سنگھ جو کہ فلمی پردے پر گِرگِٹ کے نام سے بھی جانے جاتے ہیں اور سمجھتے تھے کہ وہ سب جانتے ہیں لیکن سجنے لیلہ بھنسالی نے اُنہیں غلط ثابت کردیا۔ رنویر سنگھ نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں ہدایتکار سجنے لیلہ بھنسالی کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کے بارے میں بات کی ہے۔
اُنہوں نے بتایا کہ’مسٹر بھنسالی وہ شخص ہیں جنہوں نے اُنہیں ایک اچھا فنکار بنایا‘۔اںہوں نے مزید کہا کہ ’وہ اداکاری کے لیے ہمیشہ ایک خاص طریقے سےبات کرتے تھے اور سمجھتے تھے کہ اُنہیں سب پتہ ہے، وہ سب کچھ جانتے ہیں لیکن مسٹر بھنسالی نےاُن کی اس سوچ کو ختم کردیا‘۔
رنویر سنگھ نے کہا کہ’بھنسالی نےاُنہیں توڑ دیا اور راکھ بنا دیا تاکہ وہ اس راکھ سے اٹھ سکیں اورایک ایسے فنکار کے طور پر دوبارہ جنم لے سکیں جوکہ وہ آج نظر آرہے ہیں‘۔اُنہوں نے مزید کہا کہ’وہ اس کے لیے عمر بھر سنجے لیلہ بھنسالی کے مقروض رہیں گے‘۔
اُنہوں نے سجنے لیلہ بھنسالی کی تعریف کرتے ہوئے مزید کہا کہ’مسٹر بھنسالی نے واقعی بطور ایک فنکار اُن کی صلاحیتوں کو بڑھایا، اور اداکاری کے بارے میں اُن کی سوچ کو بہتر کیا‘۔ اُنہوں نے کہا کہ ’وہ ہر اس چیز کے لیے بنسالی کے شکر گزار ہیں جس نے اُن کے ہنر کو تشکیل دینے میں تعاون کیا ہے‘۔
رنویر سنگھ نے اپنی گفتگو کا اختتام کرتے ہوئے کہا کہ’بطور ایک ہدایتکار مسٹر بھنسالی کے پاس ایک سین میں کیا کرنا ہے، کرداروں اور اُن کے انتخاب کے بارے میں ان کے پاس بہت حیرت انگیز خیالات ہیں‘۔خیال رہے کہ اداکار رنویر سنگھ نے نامور بھارتی ہدایتکار سنجے لیلہ بھنسالی کے ساتھ اب تک تین فملوں میں کام کیا ہے جن میں فلم ’باجی راؤ مستانی‘، ’رام لیلا‘ اور ’پدوامت‘ شامل ہیں۔