شاداب کا پی ایس ایل فائنل کی ٹیموں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیون کا فائنل کھیلنے والی ٹیموں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔اپنے ٹوئٹر پیغام میں شاداب خان نے کہا کہ پی ایس ایل فائنل کھیلنے والی ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے لیے میری نیک تمنائیں ہیں۔
شاداب خان نے کہا کہ ملتان سلطانز نے اس ایونٹ میں بہت ہی آؤٹ اسٹینڈنگ پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ہے۔


اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان کا کہنا تھا کہ لاہور کے تماشائیوں نے اس ایونٹ کو بہت ہی بہترین بنادیا ہے۔
شاداب خان نے مزید کہا کہ آج پی ایس ایل کا فائنل یادگار بننے جارہا ہے، اس ایونٹ کی کامیابی پر میں تمام پاکستانیوں اور کرکٹ کے مداحوں کو مبارک باد دینا چاہتا ہوں۔
واضح رہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کا فائنل آج شام ساڑھے 7 بجے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔