’یہ ہمارے باپ کی پارٹی ہورہی ہے‘ سوشل میڈیا پر ایک اور ویڈیو وائرل
ڈیرہ اسماعیل خان(قدرت روزنامہ) دنانیر مبین کے بعد ایک اور بچی نے اسی طرز کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی طرف مبذول کروالی ۔
انٹرنیٹ پر وائرل ہونیوالی ویڈیو میں لال سوٹ پہن بچی کو والد اور چند دیگر بچوں کے ہمراہ پہاڑی علاقے میں دیکھا جاسکتا ہے۔ بچی کے والد پاس ہی چٹائی پر دیگر بچوں کے ہمراہ گوشت کاٹنے میں مصروف ہیں جب کہ موبائل تھامے یہ بچی پکنک پرلطف اندوز ہورہی ہے۔
اس مو قع پر بچی نے کیمرہ اپنے والد کی طرف کرتے ہوئے کہاکہ ’ہائے گائز ، یہ میں ہوں اور یہ ہمارا باپ ہے اور یہ ہمارے باپ کی پارٹی ہورہی ہے‘۔
Ye hamare baap ki Powri horahe hay 🤣🤣🤣
— Gulalai Ismail ګلالۍاسماعیل (@Gulalai_Ismail) February 28, 2022