رمضان اور سستے بازاروں کے صارفین کو سستی چینی کی فروخت کا انتظام کر لیا گیا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) رمضان اور سستے بازاروں کے صارفین کو سستی چینی کی فروخت کا انتظام کر لیا گیا۔ وفاقی کابینہ رمضان پیکج کیلئے پانچ لاکھ ٹن چینی خریداری کی منظوری دے گی۔
گذشتہ ہفتے وفاقی وزیر خزانہ شوکت فیاض احمد ترین کی زیر صدارت اکنامک کمیٹی آف کیبنٹ ( ای سی سی) نے چینی کے سٹرٹیجک ریزروز بنانے کیلئے وفاق کو تین لاکھ، سندھ اور پنجاب کو ایک ایک لاکھ ٹن چینی خرینے کی سفارش کی تھی .
ای سی سی کی سفارش کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت آئندہ منگل کو ہونیوالے وفاقی کابینہ کے اجلاس سے منظوری لی جائے گی۔