پاکستان سپر لیگ کو غور سے دیکھنے کی وجہ آسٹریلوی بیٹر مارنس لبوشین نے بتادی

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) آسٹریلوی بیٹر مارنس لبوشین نے کہا ہے کہ دورہ پاکستان کی تیاری کے لیے پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کو غور سے دیکھا، مارنس لبوشین نے کہا کہ محمد یوسف کی بیٹنگ ویڈیوز بہت زیادہ دیکھی ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے مارنس کا کہنا تھا کہ ماضی میں پاکستان کی پچز پر بال دیر سے اسپن ہوتا تھا، بیٹنگ کے لیے پاکستان کی پچز سازگار تھیں۔انہوں نے پاکستانی فاسٹ بولرز کے بارے میں کہا کہ حسن علی اور شاہین آفریدی کے خلاف حکمتِ عملی بنانی پڑے گی۔خیال رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 4 مارچ سے راولپنڈی میں شروع ہورہا ہے۔