گوشت کا زیادہ استعمال کینسر میں مبتلا ہونے کی بڑی وجہ قرار

(قدرت روزنامہ)گوشت خوری اور کینسر کے درمیان مزید شواہد سامنے آگئے، برطانیہ میں قریباً پانچ لاکھ افراد کے سروے سے معلوم ہوا ہے کہ زائد گوشت خوری سے کینسر کا خطرہ بڑھ سکتا ہے .

رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں کی جانب سے گوشت کے زائد استعمال اور کینسر کے درمیان تعلق پر ایک عرصے سے بحث جاری ہے لیکن اب سائنسدانوں کے اس حوالے سے مزید شواہد ملے ہیں کہ زائد گوشت خوری کئی طرح کے سرطان کی وجہ بن سکتی ہے اور گوشت کم کھانے سے قریباً تمام اقسام کے سرطان سے بچاؤ ممکن ہے .

برطانوی ماہرین کی ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جتنا زیادہ گوشت کے استعمال میں اضافہ ہوگا اتنا ہی زیادہ کینسر کا خطرہ بھی بڑھتا جائے گا .

برطانوی ماہرین کو تقریباً پانچ لاکھ افراد کے سروے سے یہ بات معلوم ہوئی ہے کہ زائد گوشت خوری سے کینسر کا خطرہ بڑھ سکتا ہے .

اس حوالے سے جامعہ آکسفورڈ سے وابستہ ڈی فل طالبعلم کوڈی ویٹلنگ نے کہا ہے کہ یہ ایک بہت بڑا مطالعہ ہے جس سے عیاں ہے کہ گوشت خوری جس طرح بڑھتی جائے گی عین اسی طرح سرطان کا خطرہ بھی بڑھ سکتا ہے .

اپنی اس تحقیق میں کوڈی نے زور دے کر کہا ہے کہ گوشت خور سے سُن یاس کے بعد بریسٹ کینسر، بڑی آنت اور پروسٹیٹ کینسر کا خدشہ بطورِ خاص پیدا ہوتا ہے .

واضح رہے کہ اس تحقیق میں برطانوی بایوبینک میں موجود ڈیٹابس سے 472,377 افراد کا جائزہ لیا گیا اور ایک عرصے تک ان پر نظر رکھی گئی جس میں لاکھوں افراد کی اوسط عمر 40 سے 70 برس تھی اور مسلسل گیارہ برس تک ان کی طبی کیفیات کا جائزہ لیا جاتا رہا .

اس تحقیقی جائزے سے معلوم ہوا کہ 2006 سے 2010 کے درمیان یہ تمام افراد کینسر سے دور اور تندرست تھے، ان میں سے 52 فیصد افراد نے ہفتے میں پانچ مرتبہ گوشت کی عادت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ وہ مچھلی، سرخ گوشت اور خنزیر وغیرہ کا گوشت کھانا پسند کرتے ہیں .

43 فیصد افراد نے صرف مچھلی کھانے کا اعتراف کیا جبکہ دس ہزار یعنی دو اعشاریہ تین فیصد افراد نے صرف سبزی کھانے کا اعتراف کیا .

تاہم گیارہ برس بعد ان میں سے 54,961 افراد خطرناک کینسر میں مبتلا ہو چکے تھے ان میں 5,882 کو بڑی آنت، 9,501 افراد کو پوسٹیٹ اور 7,537 خواتین کو چھاتی کا سرطان لاحق ہو چکا تھا .

اس تحقیق سے معلوم ہوا کہ سبزیاں کھانے سے عددی طور پر سرطان کا خطرہ 14 فیصد کم ہوجاتا ہے جبکہ مچھلی کھانے والوں میں اس کی شرح 10 فیصد کم دیکھی گئی اور زائد گوشت کھانے والے افراد میں کینسر کی شرح میں اضافہ سامنے آیا .

. .

متعلقہ خبریں