سندھ ہائیکورٹ نے فیڈرل گیس مینجمنٹ پلان فار ونٹر کا نوٹیفیکیشن درست قرار دےدیا

کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ ہائیکورٹ نے 30 سے زائد صنعتوں کی درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق نان ایکسپورٹ انڈسٹری کو موسم سرما میں گیس کی مستقل عدم فراہمی پر 30 سے زائد مختلف صنعتوں کی جانب سے دائر تمام درخواستیں مسترد کرتے ہوئےعدالت نے سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ سے متعلق وفاقی حکومت کے مؤقف کو درست مان لیا۔
عدالت نے فیڈرل گیس مینجمنٹ پلان فار ونٹر کا نوٹیفیکیشن درست قرار دیتے ہوئے اپنے فیصلے میں کہا کہ ایس ایس جی سی کو جنوری 2021 اور 2022 میں 246، 276 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی کمی کا سامنا ہوتا ہے۔

عدالتی حکم نامہ

MTU4NTcwY2Ztcy1kYzgz (1)

عدالتی حکم نامے میں کہا گیا کہ درخواست گزاروں کا مؤقف تھا کہ ایس ایس ایس جی کے پاس اتنی گیس ہوتی ہے کہ جنرل انڈسٹری کو گیس دی جا سکے۔وکیل ایس ایس ایس جی نے عدالت میں مؤقف پیش کیا تھا کہ ایس ایس جی سی کے پاس اگر گیس کی کمی نہیں ہوگی تو گیس کیوں فراہم نہیں کی جائے گی۔
وکیل درخواست گزار نے عدالت میں یہ بھی مؤقف اپنایا کہ ایس ایس جی سی نے دس دسمبر 2021 کو نان ایکسپورٹ انڈسٹری کو گیس کی فراہمی غیر معینہ مدت کے لیے بند کردی تھی۔جسٹس عدنان اقبال چودھری سندھ ہائیکورٹ نے مختلف صنعتوں کی جانب سے دائر درخواستوں پر تحریری حکم نامہ جاری کیا۔