بارشوں کا طویل سلسلہ برسنے کو تیار۔۔ کتنے دل مسلسل بارشیں جاری رہیں گی؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بارشوں کا لمبا اسپیل شروع ہونے کا امکان، مری، گلیات، نتھیاگلی سمیت دیگر شمالی علاقہ جات میں برفباری بھی ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے کئی علاقوں میں آئندہ ہفتے کے دوران بارشوں اور برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کی رپورٹ کے مطابق آئندہ ہفتے پیر سے جمعرات کے دوران اسلام آباد اور راولپنڈی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ مری، گلیات، نتھیاگلی، ناران اور کاغان، سوات، شانگلہ، بونیر، نیلم ویلی، باغ، استور،ہنزہ اور اسکردو میں برفباری کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ بارش کے سلسلے کی زد میں آنے والے علاقوں میں دوبارہ سردی ہو جائے گی،
جبکہ مری، گلیات، نتھیاگلی، سمیت وہ علاقہ جہاں برفباری کا امکان ہے، ان علاقوں میں سردی کی شدت تاحال برقرار ہے۔یہاں واضح رہے کہ ملک میں مارچ کا مہینہ شروع ہونے کے باوجود کئی علاقوں میں سردی کی شدت تاحال برقرار ہے۔ ان علاقوں میں لاہور سمیت دیگر شہر بھی شامل ہیں، جہاں عمومی طور پر مارچ کے مہینے کے آغاز سے سردی کی شدت ختم ہو جاتی ہے، تاہم گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران ہونے والی بارشوں نے میدانی علاقوں میں بھی سردی کی شدت کسی حد تک اب بھی برقرار رکھی ہوئی ہے۔جبکہ ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں بھی کچھ روز قبل ہلکی بارش اور شمالی ہواوں کے چلنے سے موسم خوشگوار ہو گیا۔