عدم اعتماد، وزیراعظم کل بڑے انکشافات کریں گے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان کل وہاڑی میں ایک اہم خطاب میں اپوزیشن کی تحریکِ عدم اعتماد کے حوالے سے بڑے انکشافات کریں گے۔سینیٹر فیصل جاوید نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں بتایا کہ کل وزیراعظم عمران خان وہاڑی میں اہم خطاب کریں گے۔


انہوں نے بتایا کہ عمران خان خطاب میں عوام کے لیے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ اپوزیشن کی وزیراعظم کیخلاف گرینڈ سازش کو بے نقاب کریں گے۔
سینیٹر فیصل جاوید نے یہ بھی کہا کہ تحریک عدم اعتماد کے پیچھے کیا ہے ؟ بڑے انکشافات سامنے آنے والے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اپوزیشن کو دوبارہ ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا انشاءاللہ۔