لڑکیاں کالج میں تنگ کرتی تھیں اور ملاقات کیلئے وقت مانگتی تھیں، جن لڑکیوں کے بارے سوچ رکھا تھا ان کا کیا ہوا؟
کراچی(قدرت روزنامہ)سینئر سیاستدان فاروق ستار نے پہلی بار اپنی ذاتی زندگی سے متعلق چند انکشافات کیے ہیں۔فاروق ستار نے ویب شو ‘ٹو بی آنسٹ’ میں شرکت کی اور میزبان تابش ہاشمی کے سوالوں کے جواب میں اپنے سیاسی کیرئیر اور زمانہ طالب علمی کے سنہرے دور پر بات چیت کی۔فاروق ستار نے بتایا کہ شروع میں جب میڈیکل کالج میں سیاسی جماعت سے منسلک تھا، تب لڑکیاں کافی مذاق اڑایا کرتی تھیں، تنگ کرتی تھیں اور ملاقات کے لیے وقت بھی مانگتی تھیں لیکن میرے پاس وقت کی کمی ہوتی تھی۔انہوں نے مزید بتایا کہ بعدازاں جن لڑکیوں کے متعلق سوچ رکھا تھا، میرے میئر بننے تک ان کے بچے ہوچکے تھے اسی لیے دل کے ارمان دل میں ہی رہ گئے۔فاروق ستار نے الطاف حسین سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں جب بھی الطاف حسین تقریر کے دوران کچھ متنازع بات کرتے تھے تب انہیں پارٹی کے لوگوں سمیت میں بھی وہ بات کہنے سے چار یا پانچ مرتبہ روکا کرتا تھا لیکن پھر بھی وہ بات کرجاتے تھے۔دوران شو فاروق ستار نے یہ بھی بتایا کہ ہاؤس جاب کے دوران ہی مجھے بلدیاتی الیکشن میں کھڑا کیا گیا اور میں کونسلر بن گیا جب کہ 28 سال کی عمر میں کراچی کا میئر منتخب ہوا۔فاروق ستار نے حریم شاہ سے پہلی ملاقات کے حوالے سے بتایا کہ حریم شاہ سے ملاقات اتفاقیہ تھی، اس وقت میں ایک تقریب میں تھا جہاں حریم شاہ کا تعارف ایک کریو ممبر کے طور پر کرایا گیا، مجھے کہا گیا کہ یہ آپ کی مداح ہیں اور تصویر لینا چاہتی ہیں۔فاروق ستار سے حریم شاہ کی پارلیمنٹ تک رسائی سے متعلق سوال کیا گیا جس پر انہوں نے شعر کہا کہ:سب لوگ جدھر وہ ادھر دیکھ رہے ہیںہم دیکھنے والوں کی نظر دیکھ رہے ہیں۔