پیپلز پارٹی نے میڈیا کو ڈرون کیمرہ چلانے سے روک دیا
کراچی (قدرت روزنامہ)حکومت کیخلاف پاکستان پیپلزپارٹی کے عوامی مارچ میں پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے ڈرون کیمرہ پکڑلیا۔عوامی مارچ میں پولیس اور پیپلز پارٹی نےمیڈیا کو ڈرون کیمرہ چلانے سے روک دیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز خانیوال میں پیپلزپارٹی کے لانگ مارچ کے دوران ڈرون آصفہ بھٹو زرداری سے ٹکرا گیا تھا۔آصفہ بھٹو حکومت کیخلاف مارچ میں کنٹینر پر سوار تھیں کہ اس دوران ڈرون کیمرا ان کے ماتھے سے ٹکرا گیا جس سے وہ نیچے گرگئیں۔ آصفہ بھٹو کو کنٹینر میں فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔
ڈرون کیمرہ لگنے کے فوراً بعد بلاول بھٹو آصفہ کو لے کر کنٹینر کے اندر چلے گئے جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد دی گئی، جس کے بعد ایمبولینس کے ذریعے بلاول ہاؤس ملتان بھیج دیا گیا۔