عرب دنیا

مسجدالحرام اور مسجدِ نبویﷺ میں اجازت نامے کی شرط بھی ختم

سعودی عرب(قدرت روزنامہ)سعودی عرب کے حکام کی جانب سے مسجد الحرام میں نماز اور مسجد نبویﷺ میں زیارت کے لیے اجازت نامے کی شرط بھی منسوخ کر دی گئی ہے۔سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے کہا ہے کہ مسجد الحرام میں نماز کی ادائیگی اور مسجد نبویﷺ میں زیارت کے لیے اب سے توکلنا پر اکتفا کیا جائے گا۔
سعودی وزارتِ حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ عمرے کی ادائیگی اور مسجد نبویﷺ میں روضہء مبارک میں نماز کی ادائیگی کے لیے توکلنا اور اعتمرنا کے ذریعے پیشگی اجازت نامے کی شرط برقرار ہے۔
سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے بتایا ہے کہ عمرہ اور روضہ میں پیشگی اجازت نامہ زائرین کو منظم کرنے اور بھیڑ سے بچنے کے لیے ہے۔
واضح رہے کہ سعودی وزارتِ داخلہ نے کورونا وائرس کے انسداد کے لیے لاگو کی گئیں سخت احتیاطی تدابیر میں نرمی کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ خبریں