کیف (قدرت روزنامہ) جنگ کچھ لوگوں کے کے لیے تباہی لاتی ہے، لیکن یوکرین کی بیس سالہ ٹک ٹاکر اس جنگ کی وجہ سے راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئی ہیں .
بی بی سی کے مطابق کچھ ہفتے قبل تک یوکرین کے دارالحکومت کیف کی رہائشی مارتا وسیوتا کے ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر فالوورز کی تعداد چند سو تک محدود تھی .
اس وقت تک وہ میوزک پر لپ سنک کرکے اپنی ویڈیوز اپ لوڈ کرتی تھی، لیکن جب روس نے یوکرین پر حملہ کیا توانہوں نے بھی یوکرین پر روسی جارحیت کو اپنی ویڈیوز کا موضوع بنا لیا .
23 فروری کے بعد سے وہ زمین پر ہونے والی جنگی کارروائیوں کی ویڈیوز ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کر رہی ہیں . ان ویڈیوز کی بدولت ان کے ویوز کی تعداد سینکڑوں سے بڑھ کر لاکھوں پر جا پہنچی ہے .
انگریزی، یوکرینی اور روسی زبان پر عبور رکھنے والی مارتا نے میڈیا کو بتایا کہ ’ میں اپنی ویڈیو سے دنیا کو دکھا نا چاہتی ہوں کہ یوکرین صرف یوکرین کے شہریوں کا نہیں، بلکہ ہر ایک کا مسئلہ ہے . ‘ان کا کہنا ہے کہ حملے کی خبر سنتے ہی میں نے ٹی وی پر دیکھا تو ہر طرف اسی کی خبریں چل رہی تھیں، میرا فون میں روسی حملے سے متعلق خبریں اور ویڈیوز بھر چکی تھیں .
مین نے ان تمام ویڈیوز کو ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کرکے سوگئی تھی لیکن صبح یہ دیکھ کر میری حیرت کی انتہا نہیں رہی کہ ان ویڈیوز پر راتوں رات 90 لاکھ ویوزآچکے تھے .