ناشتہ کرنا کتنا ضروری ہے اور اس کا درست طریقہ کار کیا ہے؟

لاہور(قدرت روزنامہ)اگر تو آپ ناشتے کو اہمیت نہیں دیتے تو جان لیں کہ اپنے دن کا آغاز صحت کے لیے ناقص غذا سے کرنا انتہائی نقصان دہ اثرات کا باعث بن سکتا ہے . اگر جسمانی اور ذہنی طور پر فٹ رہنا چاہتے ہیں تو ناشتے کے ان اصولوں پر ہمیشہ عمل کریں جو کچھ زیادہ مشکل بھی نہیں .

اگر آپ وقت پر ناشتہ نہیں کریں گے تو دن بھر مسلسل بھوک محسوس ہوتی رہے گی . ناشتہ کرنے سے میٹابولزم حرکت میں آتا ہے، بھوک کے ہارمونز پر کنٹرول ممکن ہوتا ہے جبکہ دن کے دیگر اوقات میں بسیار خوری سے بچتے ہیں . ناشتے کا وقت:ناشتہ دن کی سب سے اہم غذا ہوتی ہے، جسے چھوڑنا جسمانی گھڑی کو متاثر کرکے موٹاپے سمیت کئی طرح کے امراض کا باعث بن سکتا ہے . ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک مخصوص وقت سے پہلے ناشتہ کرلینا موٹاپے سے بچانے بلکہ اس سے نجات کے لیے مددگار ثابت ہوتا ہے . پروٹین اور فائبر لازمی:جسمانی وزن میں کمی اسی وقت ممکن ہے جب ناشتے میں غذا کا درست انتخاب کیا جائے . جسمانی وزن میں کمی کے لیے ایسی غذاﺅں کا انتخاب ضروری ہے جو بے وقت کھانے کی خواہش دور رکھے جبکہ مسلز بنانے میں مدد دے . ناشتے میں زیادہ پروٹین اور فائبر والی غذائیں جیسے انڈے، پھلوں اور سبزیوں کا انتخاب کرنا پیٹ کو زیادہ دیر تک بھرے رکھتا ہے.پانی کا استعمال:ناشتے سے پہلے پانی پینا کافی مددگار ثابت ہوسکتا ہے البتہ ناشتے کے بعد پانی پینے سے گریز کریں . کیلوریز کتنی ہوں؟ایسا کہا جاتا ہے کہ اچھا ناشتہ روزانہ کرنا چاہیئے مگر ہر صبح کتنی کیلوریز کو جزو بدن بنانا چاہئے؟ماہرین کا مشورہ ہے کہ روزانہ زیادہ سے زیادہ 350 کیلوریز ناشتے کا حصہ ہوں .

. .

متعلقہ خبریں