اپوزیشن نے ہمارے 10ممبر توڑے ہم نے ان کے 15ممبران کو توڑ لیا، وفاقی وزیر کا بڑا دعویٰ
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وزیر دفاع پرویز خٹک کا کہنا ہےکہ اپوزیشن جتنے چاہے جلسے جلوس،لانگ مارچ کرے ہمیں کوئی پرواہ نہیں، اپوزیشن کو عدم اعتماد پیش کرنے پر شرمندگی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا۔نوشہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے تین چار دن میں اپوزیشن کے کئی ممبران اپنے ساتھ ملالیے ہیں، یہ ہم سے 10 ممبر لےگئے ہم نے ان کے 15 ممبر توڑ دیے،
اپوزیشن عدم اعتماد کی تحریک لائے گی تو ان کے اپنے 15 سے زائد ممبر غائب ہوں گے۔پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کے خوف سے اپوزیشن اکھٹی ہوئی ہے، اپوزیشن کے پاس حکومت کے خلاف کوئی ایجنڈا نہیں، مولانا فضل الرحمان،آصف علی زرداری اور نواز شریف حکومت نہیں گراسکتے، صرف اللہ ہی عمران خان کی حکومت گرا سکتا ہے۔وزیر دفاع پرویز خٹک کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم غریب عوام کے لیے مزید اعلانات کریں گے۔