بدلتی سیاسی صورتحال، شہباز شریف نے پارٹی کے تمام اراکین پارلیمان کو بیرون ملک سفر پر جانے سے روک دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے پارٹی کے تمام اراکین پارلیمان کو بیرون ملک سفر پر جانے سے روک دیا اور تمام اراکین کو ملک میں رہنے کی ہدایت کی ہے ،شہباز شریف نے پارٹی اراکین کو سپیکر کے بیرون ملک دوروں میں حصہ لینے سے بھی روک دیا ہے جبکہ مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی (صبح) پیر کو اسلام آباد میں طلب کر لیا گیا،اجلاس میں ارکان کو پی ڈی ایم کے فیصلوں اور عدم اعتماد کی تحریک سے متعلق آگاہ کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے پارٹی اراکین پارلیمنٹ کو اہم ہدایات جاری کر دیں ہیں،پارٹی قائد نواز شریف کی ہدایت پر شہباز شریف نے اراکین پارلیمنٹ کو ہدایات جاری کیں،شہباز شریف نے پارٹی کے تمام اراکین پارلیمان کو بیرون ملک سفر پر جانے سے روک دیا ہے اورپاکستان مسلم لیگ(ن )کے تمام اراکین پارلیمان کو ملک میں رہنے کی ہدایت کی ہے ،شہباز شریف نے پارٹی اراکین کو سپیکر کے بیرون ملک دوروں میں بھی حصہ لینے سے روک دیا اور ہدایت کی ہے کہ تحریک عدم اعتماد پیش ہونے والی ہے، ارکان ملک میں موجود رہیں،تمام پارٹی اراکین ملک میں موجودگی کو یقینی بنائیں۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ( ن) کے تمام ارکان قومی اسمبلی کو شام چھ بجے سے قبل اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے ،پارلیمانی پارٹی کا اجلاس مسلم لیگ(ن)کے سیکرٹریٹ چک شہزاد میں شام چھ بجے منعقد ہو گا،اجلاس کی صدارت میاں شہباز شریف کریں گے،اجلاس میں ارکان کو پی ڈی ایم کے فیصلوں اور عدم اعتماد کی تحریک سے متعلق آگاہ کیا جائے گا۔