پاکستان
مولانا کے 48 گھنٹے ، بلاول کے 5 دن کاٹھ کا گھوڑا نکلے، فواد چوہدری
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ فضلالرحمٰن کے 48 گھنٹے اور بلاول کے 5 دن تو کاٹھ کا گھوڑا نکلے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ آئندہ ہفتے اپوزیشن اپنی تحریک سمیت گھروں کو واپس چلی جائے گی۔
فضل الرحمنٰ کے 48 گھنٹے اور بلاول کے پانچ دن تو کاٹھ کا گھوڑا نکلے لیکن میں بتا رہا ہوں آئندہ ہفتے میں اپوزیشن اپنی تحریک سمیت گھروں میں واپس چلی جائیگی اور ان کے تمام دعووں سے مکمل ہوا نکل جائیگی، وزیر اعظم پاکستان اسلامی وزرائے خارجہ کی کانفرنس کے بعد اہم دورے کریں گے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 6, 2022
فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن کےتمام دعوؤں سے ہوا نکل جائیگی۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان اسلامی وزرائے خارجہ کی کانفرنس کے بعد اہم دورے کریں گے۔