23مارچ کی پریڈ میں کونسے جدید ترین جنگی طیارے فلائنگ پاسٹ کرنے جارہے ہیں؟ بڑی خبر آگئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہاہے کہ 23 مارچ کو تاریخی پریڈ ہونے جارہی ہے جس میں 25 سکواڈ کے ”جے 10 سی “ جدید ترین طیارے فلائنگ کرنے جارہے ہیں جو کہ پاکستان پہنچ چکے ہیں ۔وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ ابھی جے 10 سی آئے ہیں اور ایک وقت آ گئے تب پتا نہیں میں کہاں ہوں گا لیکن پاکستان میں جے 20 سی بھی آئیں گے جو کہ دنیا کے سب سے جدید ترین جہاز ہوں گے ، جے 10 سی بھی جدید ترین طیارہ ہے ۔شیخ رشید کا کہناتھا کہ 22 ، 23 اور 24 مارچ کو مقامی تعطیل ہو گی ،

او آئی سی کے وزیر خارجہ کارنفرنس ہونے جارہی ہے جس میں بہت بڑی تعداد میں اسلامی ملکوں کے وزراءخارجہ پاکستان آ رہے ہیں ۔پشاوردھماکےکے 6 ملزمان تک پہنچ گئے ہیں، پشاوردھماکے میں ملوث نیٹ ورک کاپتہ چلالیا،غیرملکی طاقتیں ملک میں عدم استحکام چاہتی ہیں،ہمیں کسی مارچ سےکوئی مسئلہ نہیں۔اپوزیشن کے لانگ مارچ سے متعلق شیخ رشید کا کہناتھا کہ پہلے ہی کہاتھایہ 23 مارچ کولانگ مارچ نہیں کریں گے، عدم اعتمادکیلئے 172 افراداپوزیشن نے لے کرآنے ہیں،اپوزیشن کوتحریک عدم اعتمادمیں ناکامی ہوگی، اگرآپ ہاریں گے توکہیں گے تھرڈامپائر نے ہرایا ہے شکرہے آپ خودکہہ رہے ہیں کہ امپائرنیوٹرل ہے۔